’یہ ایک عہد کا اختتام ہے‘، رشی کپور کے انتقال پر بالی وڈ ستاروں کا اظہار افسوس


بھارت کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کے انتقال پر بالی وڈ ستاروں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

کینسر کے عارضے میں مبتلا رشی کپور طویل عرصے سے علیل تھے اور انہیں گزشتہ روز طبیعت بگڑنے پر ممبئی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ دنیائے فانی سے کوچ کرگئے۔

بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن،  فرحان اختر، پریانکا چوپڑا، جون ابراہم، تاپسی پنو، روینا ٹنڈن، ارشد وارثی، رتیش دیش مکھ اور  اجے دیوگن سمیت دیگر ستاروں نے رشی کپور کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

امیتابھ بچن

بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے رشی کپور کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’رشی چل بسا‘۔

پریانکا چوپڑا

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے رشی کپور کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک عہد کا اختتام ہے، آپ کے جیسا دل اور ٹیلنٹ پھر کبھی نہیں ملے گا۔

PRIYANKA

@priyankachopra

My heart is so heavy. This is the end of an era. your candid heart and immeasurable talent will never be encountered again. Such a privilege to have known you even a little bit. My condolences to Neetu maam, Ridhima, Ranbir and the rest of the family. Rest in peace Sir.

View image on Twitter
3,600 people are talking about this

اکشے کمار

اکشے کمار  نے  رشی کپور کے انتقال کو انتہائی افسوسناک خبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ رشی کپور کا بچھڑنا دل ٹوٹنے جیسا ہے، وہ لیجنڈ، بہترین ساتھی اداکار  اور فیملی کے اچھے دوست تھے ، ایسا لگتا ہے جیسے ہم کسی ڈراؤنے خواب میں ہیں۔

Akshay Kumar

@akshaykumar

It seems like we’re in the midst of a nightmare…just heard the depressing news of ji passing away, it’s heartbreaking. He was a legend, a great co-star and a good friend of the family. My thoughts and prayers with his family 🙏🏻

21.4K people are talking about this

روینا ٹنڈن

اداکارہ روینا ٹنڈن نے رشی کپور کے لیے لکھا کہ ’ہم آپ کو شدت سے یاد کریں گے‘۔

Raveena Tandon

@TandonRaveena

Seems like a part of my life , my childhood memories , my now .. all taken away so fast . Not fair chintu uncle. Not fair on all of us . We will miss you terribly. 🙏🏻🕉🙏🏻

513 people are talking about this

فرحان اختر

فرحان اختر لکھتے ہیں کہ رشی کپور کا جدا ہونا فلم انڈسٹری اور مداحوں کے لیے ایسا نقصان ہے جسے پورا نہیں کیا جاسکتا۔

Farhan Akhtar

@FarOutAkhtar

Absolutely heartbroken. This is an irreparable loss. To the film industry. To the audiences. And to all who were blessed enough to know him personally. Love you Rishi uncle.

998 people are talking about this

اجے دیوگن

اجے دیوگن نے بھی اظہار افسوس کرتے ہوئے رشی کپور کے اہل خانہ سے تعذیت کی۔

Ajay Devgn

@ajaydevgn

One blow after another. Rishi ji’s passing away is nothing short of a stab to my heart. We associated in Raju Chacha (2000) and stayed in touch through…until now. Condolences to Neetuji, Ranbir, Riddhima & Dabbooji 🙏

6,189 people are talking about this

اپنا تبصرہ لکھیں