یوٹیوبر زید علی کے ہاں دوسرے بچے کی آمد جلد متوقع

یوٹیوبر زید علی کے ہاں دوسرے بچے کی آمد جلد متوقع


پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر زید علی اور اہلیہ یمنیٰ زید کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مقبول یوٹیوبر نے ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کرکے اپنے مداحوں کے ساتھ خوشخبری کا اعلان کردیا۔

انسٹاگرام پر شیئر کئے گئے ویڈیو کلپ میں زید علی، ان کی اہلیہ یمنیٰ زید اور ان کے دو سالہ بیٹے ایزیان کو خوشگوار انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کلپ میں ایزیان کے ہاتھوں میں ایک سیاہ بورڈ ہے جس پر لکھا ہوا ہے کہ ’میں بڑا بھائی بننے والا ہوں‘ جبکہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ہم ایک اور بچے کو خوش آمدید کہنے والے ہیں، الحمداللہ۔

مذکورہ ویڈیو میں زید علی سفید اور یمنیٰ زید سیاہ لباس میں ملبوس ہیں جبکہ بیٹے ایزیان نے ہلکے بھورے کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔

اس خوشخبری کے اعلان کے ساتھ ہی ساتھی یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ زید علی اور ان کی دیرینہ دوست یمنیٰ 2017 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے ان کے یہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 2021 میں ہوئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں