یورپی الیکشنز میں شکست پر فرانس کے صدر نے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کردیا

یورپی الیکشنز میں شکست پر فرانس کے صدر نے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کردیا


یورپی الیکشنز میں دائیں بازو کی لیڈر کے ہاتھوں حکومتی اتحاد کی شکست پر فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے ملک میں قبل ازوقت انتخابات کااعلان کردیا۔

یورپی الیکشنز میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی پارٹی کو بڑی کامیابی ملی ہے، فرانس کے صدر نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ الیکشن کے نتائج نظرانداز نہیں کیے جاسکتے۔

ایمانوئیل میکرون کی جانب سے ایوان زیریں کے الیکشنز 30 جون کو کرانے کا اعلان کیا گیا جبکہ دوسرا راؤنڈ 7 جولائی کو ہوگا۔

صدر میکرون نے کہا کہ یورپ میں دائیں بازو کی جماعتوں کا اثر بڑھ رہا ہے جسے وہ بیٹھ کر نہیں دیکھ سکتے، ہم آہنگی سے آگے بڑھنے کیلئے فرانس کو واضح اکثریت چاہیے۔

ایگزٹ پولز کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات میں نیشنل ریلی پارٹی نے 32 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں جو میکرون کی جماعت کو حاصل 15 فیصد ووٹوں سے دو گنا سے بھی زیادہ ہیں جبکہ سوشلسٹس کو 14 فیصد ووٹ ملے۔

یورپی الیکشنز میں نیشنل ریلی پارٹی نے امیگریشن، جرائم اور معاشی بحران کو مرکزی ایشو بنایا تھا، نیشنل ریلی پارٹی کی قیادت 28 برس کے جورڈن بارڈیلا کر رہے ہیں۔

نیشنل ریلی پارٹی کی لیڈر لاپین نے کہا کہ فرانسیسی عوام نے اعتماد کیا تو وہ قیادت سنبھالنے کیلئے تیار ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں