ہیٹ ویو، بارشیں: بھارت اور بنگلا دیش میں 20 افراد ہلاک

ہیٹ ویو، بارشیں: بھارت اور بنگلا دیش میں 20 افراد ہلاک


بھارت کے مختلف حصّے ان دنوں شدید موسم کی لپیٹ میں ہیں، کہیں ہیٹ ویو، تو کہیں لینڈ سلائیڈنگ، تو کہیں سیلابی صورتِ حال کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں 72 گھنٹوں کے دوران ہیٹ ویو سے 5 افراد ہلاک ہو گئے اور گزشتہ رات کا درجہ حرارت 6 سال میں سب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی ریاست آسام میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق ایک گھر کے لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے خاتون اپنی 3 بیٹیوں سمیت ملبے تلے دب گئی جہاں سے کچھ گھنٹے بعد تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

دوسری جانب جنوبی بنگلا دیش میں شدید بارشوں کی وجہ سے روہنگیا پناہ گزیں کیمپوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

بنگلا دیشی حکّام کے مطابق 3 مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ میں لوگوں کی اموات ہوئیں۔

حکّام نے یہ بھی بتایا ہے کہ بنگلا دیش میں شدید بارشوں کا سلسلہ اگلے کچھ دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں