ہمیں اپنی ٹیم بنانی ہے، ایشیاکپ میں کوالیفائی کروانا ہے، ہیڈکوچ پاکستان فٹبال ٹیم

ہمیں اپنی ٹیم بنانی ہے، ایشیاکپ میں کوالیفائی کروانا ہے، ہیڈکوچ پاکستان فٹبال ٹیم


پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈکوچ اسٹیفن کانسٹنٹائن نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی ٹیم بنانی ہے، پاکستان کو ایشیاکپ میں کوالیفائی کروانا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسٹیفن کانسٹنٹائن کا کہنا تھا کہ ایک اور ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میچ کےلیے پاکستان آنے پر خوش ہوں۔ امید ہے اردن ہمارے خلاف اچھی پرفارمنس نہیں دے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فٹبال کو کافی عرصے سے جانتا ہوں، پاکستان نے ایشیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف حال ہی میں کھیلا ہے۔ پاکستان کی فٹبال ٹیم کو تسلسل کے ساتھ میچز چاہئیں۔

اسٹیفن کانسٹنٹائن نے بتایا کہ جنوری میں پاکستان میں فٹبال کیمپ کا انعقاد ہوگا، پاکستان سعودی عرب کا دورہ کرے گا اور چند میچز کھیلے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو لیگ کی ضرورت ہے، لیگ ہوگی تو تجربہ اور کھلاڑی ملیں گے، پاکستان ورلڈکپ 2026 میں کوالیفائی نہیں کرنے والے بیان کو غلط سمجھا جاتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہمیں حقیقت کو ماننا چاہیے، ہمیں اپنی ٹیم بنانی ہے، پاکستان کو ایشیاکپ میں کوالیفائی کروانا ہے۔

اسٹیفن کانسٹنٹائن نے کہا کہ جب بھارت کا کوچ تھا تب ایشیاکپ میں کوالیفائی کروانے میں 4 سال لگے۔

پاکستان کے آئندہ میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ اردن کے خلاف میچ میں کھلاڑی پُرجوش اور بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کو جنوبی ایشین ریجن میں بہتر ٹیم کے طور پر ابھر کر سامنے آنا ہوگا۔ ایک ہی ٹیمیں ساؤتھ ایشیا سے ہر بار ورلڈکپ میں کیوں کوالیفائی کرتی ہیں؟

اسٹیفن کانسٹنٹائن نے کہا کہ آسٹریلیا، جنوبی کوریا، سعودی عرب اور ایران میں فٹبال لیگز ہوتی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ امیچ سے قبل تیاری کےلیے پاکستان کو 10 روز ملتے ہیں۔ ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان کو بڑے میچز مل رہے ہیں۔ ایشیاکپ کوالیفائنگ راؤنڈ بھی کھیلنا ہے۔

ہیڈ کوچ پاکستان فٹبال ٹیم نے کہا کہ پاکستان میں فٹبال کےلیے محبت اور جوش و خروش ہے، سسٹم میں مزید نکھار لانے کی ضرورت ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں