پاکستانی معروف اداکاراؤں، جڑواں بہنوں ایمن خان اور منال خان نے والد کی یاد میں جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے۔
ایمن خان اور منال خان عرصہ دراز سے ٹی وی اسکرین سے غائب مگر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ رابطے میں نظر آتی ہیں۔
ایمن اور منال نے اداکاری میں نام کمانے کے بعد اب کاروباری دنیا میں قدم جمانے کی ٹھان لی ہے، یہی وجہ ہے کہ کلوتھنگ برانڈ کی کامیابی کے بعد اداکاراؤں نے اپنا اسکن کیئر برانڈ بھی لانچ کر دیا ہے۔
اداکارہ منال خان اور ایمن خان نے گزشتہ روز اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے سمندر کنارے گھومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
دونوں بہنوں نے ویڈیو کے کیپشن میں ایک دوسرے کو اپنی بہترین دوست قرار دیا ہے۔
دوسری جانب ایمن خان نے سمندر کنارے سے ہی اپنے ماضی کی یاد تازہ کرتے ہوئے ایک تصویر انسٹا گرام اسٹوری پر شیئر کی ہے جس میں اِن کے والد کو مکمل فیملی کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔
اس اسٹوری کو کیپشن دیتے ہوئے ایمن خان نے لکھا ہے کہ ’ہم دوبارہ کبھی مکمل محسوس نہیں کر سکتے ہیں۔‘
یاد رہے کہ ایمن خان اور منال خان کی عمر 25 سال ہے جبکہ دونوں بہنیں شادی شدہ اور صاحبِ اولاد بھی ہیں۔
اداکارہ ایمن خان کی دو بیٹیاں جبکہ منال خان ایک بیٹے کی ماں ہیں۔
ایمن خان نے شوبز انڈسٹری کے ہی نامور اداکار منیب بٹ سے شادی کی ہے جبکہ اداکارہ منال خان نے کراچی سے تعلق رکھنے والے کاروباری خاندان کے چشم و چراغ احسن محسن اکرام کو اپنا ہمسفر چنا ہے۔