ہم جیت سے بہت دور نہیں ہیں: سکندر رضا

ہم جیت سے بہت دور نہیں ہیں: سکندر رضا


لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر سکندر رضا نے کہا ہے کہ ہم جیت سے بہت دور نہیں ہیں، جیت کا تسلسل بھی قائم کریں گے۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سکندر رضا نے کہا کہ ناصرف کرکٹ بلکہ زندگی میں بھی ہارنے سے بہت کچھ سیکھنےکا موقع ملتا ہے، ناکامی بھی کھیل اور زندگی کا حصہ ہے جیسے کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم میچز آخر میں جا کر ہارے ہیں ہار سب کو نظر آ رہی ہے، یہ بھی دیکھیں کئی چیزیں بہت اچھی بھی ہو رہی ہیں، ہم جیت کا فارمولا تلاش کر رہے ہیں، فارمولا ضرور ملے گا اس وقت پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

سکندر رضا کا کہنا ہے کہ ہم راشد خان کو کرکٹر کے طور پر مس تو کر ہی رہے ہیں لیکن انسان کی حیثیت سے زیادہ مس کر رہے ہیں، وہ بہت پیارے انسان ہیں، انہیں آن دی فیلڈ اور آف دی فیلڈ مس کر رہے ہیں۔

لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر نے کہا کہ لاہور قلندرز میرے لیے ایک احساس اور فیملی ہے، جب آپ تین چار سال لاہور قلندرز کا حصہ رہیں تو اس کا مطلب آپ قلندر ہو چکے ہیں، میں بھی قلندر ہو چکا ہوں، قلندرز میں آنے سے میری شاعری کے شوق میں اضافہ ہوا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ایک مرتبہ پھر پاکستان آنا اور لاہور قلندرز کا حصہ بننا اعزاز ہے، میں نے پچھلے کچھ عرصے میں دماغی طور پر تھوڑی تبدیلی لانے کی کوشش کی جس کی وجہ سے میں کامیاب ہوا، لیگز کھیلنے کی وجہ سے میرے کھیل میں بہت بہتری آئی۔

سکندر رضا نے یہ بھی کہا کہ لیگز کی وجہ سے مہارت بہتر ہو رہی ہے جس سے انٹرنیشنل کرکٹ کا معیار اوپر جا رہا ہے، لیگز میں فیئر لیس کرکٹ کھیلی جاتی ہے، لیگز کی وجہ سے میرا گراف اوپر گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں