ہر جمعے کو وَرت رکھتا ہوں: راج کمار راؤ

ہر جمعے کو وَرت رکھتا ہوں: راج کمار راؤ


بالی ووڈ کے معروف اداکار راج کمار راؤ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہر جمعے کو ورت رکھتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دنوں اداکار راج کمار راؤ ساتھی اداکارہ جھانوی کپور کے ساتھ آنے والی فلم ’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔

تشہیری مہم کے دوران انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی آنجہانی والدہ کی پیروی کرتے ہوئے ان کی یاد میں ہر جمعے کو وَرت رکھتے ہیں۔

اداکار کے مطابق ان کی والدہ ’سنتوشی ماتا‘ کے لیے ایسا کرتی تھی اور میں ان سے متاثر ہوکر 16 برس کی عمر سے ہر جمعے کو ورت رکھ رہا ہوں اور اب یہ معمول بن گیا ہے۔ وہ اپنی والدہ کی یاد میں سخت شیڈول کے درمیان بھی ورت رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ راج کمار کی والدہ کمل یادیو کی وفات 2016 میں ہوئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں