معروف اداکارہ و فلم پروڈیوسر حریم فاروق نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کے کریئر میں حصہ ڈالا ہے جس پر وہ مطمئن محسوس کرتی ہیں۔
متعدد مشہور ڈراموں و فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ اب فلم انڈسٹری کو خیر باد کہہ چکی ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دیا ہے۔
پوڈ کاسٹ کے دوران حریم فاروق کا میزبان احمد علی بٹ کی جانب سے لیا گیا انٹرویو خوش گپیوں میں بدل گیا۔
دونوں فنکار انٹرویو کے دوران سوالات جوابات کے دوران خوب ہنسے اور گفتگو سے محظوظ ہوتے رہے۔
پوڈ کاسٹ کے دوران حریم کا بتانا تھا کہ اُن کے ہونے والے ہمسفر میں سچائی لازمی ہونی چاہیے، وہ چاہتی ہیں کہ اُن کے ہمسفر کی طبیعت دوستانہ ہو۔
حریم شاہ نے بتایا کہ تھیٹر میں کامیابی کے بعد اُنہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اُن کے والدین ڈاکٹر ہیں، ہمارے خاندان میں ہم بچوں کو ہمیشہ اظہار خیال کرنے کی آزادی رہی ہے، ہم صرف دو بہنیں اور میں بڑی ہوں۔
اداکارہ نے بطور پروڈیوسر اپنی پہلی فلم ’جانان‘ پر بھی بات کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ فلم ’جانان‘ کا بجٹ ساڑھے 3 کروڑ روپے تھا، اس فلم میں بلال اشرف اور ہانیہ عامر بلکل نئے چہرے تھے، انہوں نے ہانیہ عامر کو ڈھونڈ نکالا اور متعارف کروایا، انہوں نے اس فلم میں خود کوئی اہم اور مرکزی کردار ادا نہیں کیا تھا۔
حریم فاروق نے کہا ہے کہ اُنہیں اس بات سے فرق نہیں پڑتا ہے کہ وہ خود مرکزی کردار میں نہیں آئیں، جس کا جو نصیب ہے اُسے وہی کچھ ملتا ہے۔
اداکارہ کا ہانیہ عامر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اُس کی جانب دیکھیں، اُنہیں ہانیہ عامر کو دیکھ کر بہت فخر محسوس ہوتا ہے، وہ بہت مطمئن محسوس کرتی ہیں کہ اُنہوں نے ہانیہ عامر کو یہاں تک پہنچایا ہے، الحمداللّٰہ کسی کے لیے تو کچھ کیا ہے اُنہوں نے۔