پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو، چلبلی اداکارہ ہانیہ عامر کی نئی پوسٹ نے انٹرنیٹ صارفین کو شش و پنج میں ڈال دیا ہے ۔
اداکارہ ہانیہ نے اپنے انسٹاگرام پر چند گھنٹوں قبل کچھ تصویریں اپلوڈ کی ہیں جن میں وہ دھوپ سینکتے ہوئے، کھیلتے ہوئے اور ایک نامعلوم لڑکے کے ساتھ بیٹھی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔
ان تصویروں میں ایک مختصر سی ویڈیو بھی اپلوڈ کی گئی ہے۔
ویڈیو میں ہانیہ عامر جذباتی اور روتے ہوئے نظر آ رہی ہیں جبکہ ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے کہ اُن کا ’مسٹری بوائے‘ اُن کے بے حد قریب بیٹھ کر اُن سے باتیں کر رہا ہے۔
ہانیہ عامر کے انسٹاگرام فالوورز کا اس پوسٹ کو دیکھنا ہی تھا کہ اُنہوں نے اداکارہ پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی ہے ۔
انٹرنیٹ صارفین کا ہانیہ سے پوچھنا ہے کہ یہ لڑکا اُن کا نیا بوائے فرینڈ ہے یا وہ واقعی میں کسی خاص رشتے میں ہیں؟
دوسری جانب چند سوشل میڈیا پیجز اور صارفین کا دعویٰ ہے کہ ہانیہ عامر کے ساتھ اُن کی تصویروں میں معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن کا بھائی حیدر مستحسن ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانیہ عامر حیدر مستحسن کے ساتھ آنے والے پروجیکٹ میں کام کر رہی ہیں جس سے متعلق تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔