ہالی وڈ کے مقبول اداکار ادریس البا کورونا میں مبتلا


ہالی وڈ کے مقبول ترین برطانوی اداکار ادریس البا بھی خطرناک کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

برطانوی اداکار نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ ان کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی بھی تلقین کی۔

Idris Elba

@idriselba

This morning I tested positive for Covid 19. I feel ok, I have no symptoms so far but have been isolated since I found out about my possible exposure to the virus. Stay home people and be pragmatic. I will keep you updated on how I’m doing 👊🏾👊🏾 No panic.

Embedded video

318K people are talking about this

ادریس البا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ لکھا کہ ’آج صبح میرے کووڈ-19 کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، میں ٹھیک محسوس کر رہا ہوں جب کہ مجھے کوئی خاص علامات ظاہر نہیں ہوئیں لیکن وائرس ہونے کے بارے میں پتہ چلنے کے بعد میں نے خود کو  آئسولیٹ کرلیا ہے‘۔

کورونا میں مبتلا برطانوی اداکار نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ ’لوگ اپنے اپنے گھروں میں رہیں اور میں آپ کو بتاتا رہوں گا میں کیسا ہوں، گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے‘۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار سے زیادہ ہے۔

کورونا وائرس کے باعث گزشتہ روز اٹلی میں ایک ہی روز میں 368 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی جب کہ ایران میں بھی 98 افراد ہلاک ہوئے۔


اپنا تبصرہ لکھیں