ہالی ووڈ کی خوفناک فلم کے ٹیزر کی سوشل میڈیا پر دھوم

ہالی ووڈ کی خوفناک فلم کے ٹیزر کی سوشل میڈیا پر دھوم


ہالی ووڈ کی معروف ہارر فلم ’ایول ڈیڈ‘ کی چوتھی انسٹالمنٹ ’ایول ڈیڈ رائز‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔

فلم ’ایول ڈیڈ رائز‘ کے پروڈیوسر بروس کیمبل نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ فرنچائز ’ایول ڈیڈ‘ کی یہ چوتھی انسٹالمنٹ پچھلی تمام انسٹالمنٹس سے زیادہ خوفناک ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’چلیں نئے سال کے آغاز پر آپ لوگوں کے لیے میرے پاس کچھ خاص ہے‘۔

فلم’ایول ڈیڈ رائز‘ کے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یو ٹیوب پر اپلوڈ کیے گئے ٹیزر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس فلم کی کہانی شیطانی طاقتوں اور ایک آسیب زدہ ماں اور اس کے دو بچوں کے گرد گھومتی ہے۔

اس ٹیزر میں ماں کو شیطانی طاقتوں کے قبضے میں دکھایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فلم کے ٹیزر کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

 فرنچائز’ایول ڈیڈ‘کے  مداحوں کو اس کی چوتھی انسٹالمنٹ کی ریلیز کا انتہائی بے صبری سے انتظار ہے۔

واضح رہے کہ فلم’ایول ڈیڈ رائز‘ رواں سال 21 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں