ہالی ووڈ اداکارہ ڈریو بیری مور نیویارک میں منعقدہ ایک تقریب میں گلوکارہ رینی ریپ کے ساتھ گفتگو کر رہی تھیں کہ اچانک ایک پرستار نے اسٹیج کی طرف پیش قدمی کی۔
پرستار کی شناخت چیڈ مائیکل بسٹو کے نام سے ہوئی ہے جو ڈریو بیری مور کا پیچھا کر رہا تھا۔
جیسے ہی پرستار اسٹیج کی طرف آیا، ڈریو کو لے کر رینی اسٹیج کے پیچھے چلی گئیں اور چیڈ کو سیکیورٹی اہلکاروں نے روکنے کی کوشش کی۔
ٹوئٹر پر جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیڈ نے باآواز بلند ڈریو بیری مور کو پکارا۔
اپنا نام سنتے ہی ڈریو نے حیرت کے ساتھ کہا، ہاں، ہیلو۔۔۔ پرستار چیڈ نے کہا کہ تمہیں پتا ہے میں کون ہوں، جب تک تم نیویارک میں ہو میں تم سے ملنا چاہتا ہوں۔
امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق چیڈ مائیکل بسٹو کو یہ معلوم ہوگیا تھا کہ ڈریو بیری مور ساؤتھمپٹن میں رہتی ہیں تو وہ اس محلے کا ایک ایک دروازہ بجا کر پوچھ رہا تھا کہ ڈریو یہاں رہتی ہے۔
بعد ازاں وہ ڈریو کے 60 لاکھ ڈالر مالیتی فارم ہاؤس پہنچ گیا لیکن پولیس نے اسے گرفتار کرلیا تھا۔