ہالی ووڈ اداکار رچرڈ میڈن ممبئی کیوں آئے؟

ہالی ووڈ اداکار رچرڈ میڈن ممبئی کیوں آئے؟


ہالی ووڈ اسٹار رچرڈ میڈن کو اتوار کی صبح ممبئی کے کلائینا ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، رچرڈ میڈن ممبئی پریانکا چوپڑا کے ساتھ اپنی اسپائے تھرلر سیریز ’سیٹاڈل‘ کے پروموشنز کے لیے پہنچے ہیں۔

2 اپریل کو رچرڈ میڈن کی بھارت آمد پر ایئر پورٹ سے باہر نکلتے ہوئے پاپرازی کے فوٹو گرافرز نے ان کی تصاویر بنائیں۔

ان تصاویر میں اداکار کو سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ پہنے اور گلاسز لگائے کلائینا ایئرپورٹ سے نکل کر اپنی کار میں بیٹھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ممبئی آمد پر ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہی انہیں ان کی سیکیورٹی نے گھیر لیا اور وہ پاپرازی کے فوٹو گرافرز کو نظر انداز کرتے ہوئے فوراََ گاڑی میں بیٹھ گئے۔

واضح رہے کہ سیریز ’سیٹاڈل‘ کی کہانی ایک ایسے جاسوس کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جوکہ اپنے کام کے معاملے میں بہت پرجوش ہے۔

روسو برادرز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس سیریز کو 28 اپریل سے نشر کیا جائے گا۔

اس سیریز میں’گیم آف تھرونز‘ سے عالمی سطح پر شہرت حاصل کرنے والے اداکار رچرڈ میڈن اور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں