ہائی پرفارمنس سینٹرز سے وابستہ کوچز کے انٹرویوز بھی مکمل


کراچی: 

نئے ڈومیسٹک کرکٹ نظام میں شامل کی جانے والی 6 ایسوسی ایشنز کے بعد ہائی پرفارمنس سینٹرز سے وابستہ کوچز کے انٹرویوز بھی مکمل ہو گئے۔

پی سی بی کے تحت کوچز کے انٹرویوز کا سلسلہ جاری ہے، نئے ڈومیسٹک کرکٹ نظام میں شامل کی جانے والی  6 ایسوسی ایشنز کے بعد ہائی پرفارمنس سینٹرز سے وابستہ کوچز کے انٹرویوز بھی مکمل ہو گئے،اس میں کارکردگی، معیار اور سوچ کو جانچا جا رہا ہے۔

محسن کمال،محتشم رشید اور راؤ افتخار سمیت دیگر کوچز نے ہائی پرفارمنس سینٹر کے شعبہ کوچنگ کے سربراہ گرانٹ بریڈ برن  کو ویڈیو لنک پر انٹرویوز دیے، ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئرز ڈیولپمنٹ ثقلین مشتاق اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ انگلینڈ میں موجود اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم نے معاونت کی۔

اگلے مرحلے میں پی سی بی ویمن ونگ کوچز کے انٹرویوز ہونگے،سب سے آخر میں انڈر 13 کوچز کے انٹرویوز طے ہیں،مجموعی طور پر72 کوچز کے انٹرویوز لیے جائیں گے،جس کے بعد کارکردگی کا جائزہ لے کر تعیناتی یا تنزلی کا فیصلہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں