گلوکارہ بریٹنی اسپیئرز کو سیم اصغری کی راز افشاں کرنے کی دھمکی سے کوئی فرق نہیں پڑا؟

گلوکارہ بریٹنی اسپیئرز کو سیم اصغری کی راز افشاں کرنے کی دھمکی سے کوئی فرق نہیں پڑا؟


معروف امریکی گلوکارہ بریٹنی اسپیئرز کی سیم اصغری سے بھی شادی ناکام ہوگئی، 6 سال سے قائم محبت اور 13 ماہ کی شادی کا رشتہ طلاق تک پہنچ گیا۔

بریٹنی اسپیئرز کا اپنی تیسری شادی کی ناکامی کی خبر سامنے آنے پر سیم اصغری کی جانب سے تشدد اور گھریلو ملازم کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کے الزامات عائد ہونے کے باوجود بھی کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، سیم اصغری مبینہ طور پر برٹنی اسپیئرز سے یہ چاہتے ہیں کہ گلوکارہ کے بارے میں تہلکہ خیز پوشیدہ معلومات کو محفوظ رکھنے کے لیے اُنہیں شادی سے قبل طے ہونے والے معاہدے سے زیادہ رقم ادا کی جائے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیم اصغری نے برٹنی اسپیئرز کو دھمکی دی ہے کہ اگر اُنہیں پہچنے والے نقصان کا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا تو وہ گلوکارہ کے بارے میں اپنے پاس موجود انتہائی شرمناک تفصیلات کو عوامی سطح پر ظاہر کردیں گے


اپنا تبصرہ لکھیں