نیٹ فلکس کی جانب سے بھارت کے مشہور و معروف گلوکار یو یو ہنی سنگھ کی زندگی پر دستاویزی فلم بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پراجیکٹ کو ’بیئر ایٹ آل ڈاکو‘ فلم کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جس میں ہنی سنگھ کی زندگی کا ایسا پہلو دکھایا جائے گا جو لوگوں نے آج تک نہیں دیکھا ہوگا۔
اس فلم کے ذریعے گلوکار کی زندگی کے عروج اور اچانک آنے والے زوال کی وجوہات بھی سامنے لائی جائیں گی۔
نیٹ فلکس کی دستاویزی فلم میں ہردیش سنگھ اکا سے یو یو ہنی سنگھ بننے کے سفر کے ذاتی اور پروفیشنل زندگی کے گوشوں کو سامنے لایا جائے گا۔
جبکہ اس حوالے سے خاندان، دوستوں اور موسیقی کی دنیا میں ساتھ دینے والوں کے خیالات اور جذبات بھی پیش کیے جائیں گے۔
اس حوالے سے معروف گلوکار یو یو ہنی سنگھ کا کہنا تھا کہ مداحوں کا حق ہے وہ میری مکمل زندگی سے واقف ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میرے مداحوں نے ہمیشہ مجھے بہت پیار دیا ہے اور اسی لئے اُن کا حق ہے کہ وہ میری مکمل کہانی سے واقف ہوں۔
موزیز سنگھ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس دستاویزی فلم کو حال ہی میں آسکر ایوارڈ یافتہ گنیت مونگا نے پروڈیوس کیا ہے۔
واضح رہے کہ یو یو ہنی سنگھ پر بننے والی دستاویزی فلم اس سال کے آخر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔