گلوکار عاطف اسلم کا نیا گیت مون رائز ریلیز

گلوکار عاطف اسلم کا نیا گیت مون رائز ریلیز


گلوکار عاطف اسلم کا نیا گیت مون رائز ریلیز کردیا گیا ہے۔

پاکستان کے عالمی شہریت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کا نیا گیت مون رائز کا انتظار ان کے مداح کئی روز سے کررہے تھے جسے بلآخر ریلیز کردیا گیا۔

عاطف اسلم کا گیت پنجابی اور انگریزی زبان پر مبنی ہے،  گانے کی شاعری اور موسیقی راج  رنجود نے ترتیب دی ہے۔

گانے کی ویڈٰیو میں ہالی ووڈ اداکارہ ایمی جیکسن کو عاطف اسلم کے ہمراہ دیکھا جاسکتاہے۔

عاطف اسلم کے ریلیز ہونے والے گیت مون رائز کی ویڈیو نامور ہدایت کار عدنان قاضی کی سرپرستی میں تیار کی گئی ہے۔

گلوکار عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ گانے کی ویڈیو کی تیاری میں عدنان قاضی نے وہ سب کچھ کیا جس کی امید کی جارہی تھی۔  مہارت، محنت اور لگن ویڈیو میں دیکھی جاسکتی ہے، ویڈیو دیکھ کر عدنان قاضی صلاحیتوں کو معترف ہوگیا۔

عدنان قاضی اس سے قبل بلال سعید، فرحان سعید، آئیمہ بیگ، اور علی ظفر جیسے مشہور گلوکاروں کی میوزک ویڈٰیو بھی ڈائریکٹ کرچکے ہے۔

عاطف اسلم کے نئے ریلیز ہونے والے گیت کی ویڈیو بھی مداحوں کو بے حد پسند آرہی ہے۔

مختلف مقامات پر شوٹ کی گئی گانے کی ویڈٰیو عدنان قاضی کی تخلیقی صلاحیتوں کی عکاسی کررہی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں