گرل فرینڈ کے ابا فون اٹھاتے تو لڑکی کی آواز میں بات کرتا تھا، ایوشمان کھرانا

گرل فرینڈ کے ابا فون اٹھاتے تو لڑکی کی آواز میں بات کرتا تھا، ایوشمان کھرانا


بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار ایوشمان کھرانا اپنی آواز میں اتار چڑھاؤ کی صلاحیت رکھتے ہیں، وہ اپنی آواز مختلف کرداروں میں باآسانی ڈھال سکتے ہیں۔

2019 میں انہوں نے فلم ‘ڈریم گرل’ میں ایک خاتون کی آواز میں ڈبنگ کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

اب اس فلم کا دوسرا پارٹ ریلیز ہونے والا ہے جس میں ایوشمان نے پوجا کا کردار ادا کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ ریڈیو میں بطور آر جے کام کرنے اور تھیٹر کرنے کی وجہ سے مجھے آواز بدلنے پر عبور حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی پہلی گرل فرینڈ کو فون کرتا تھا اور اگر اس کے ابا فون اٹھاتے تو میں لڑکی کی آواز میں بات کرتا تھا۔

ایوشمان کی ‘ڈریم گرل 2’ 25 اگست کو ریلیز ہوگی، فلم کے ڈائریکٹر راج شاندلیا ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں