گلستانِ جوہر یوسی27 کے چیئرمین احترام الحق نے کےالیکٹرک اہلکاروں کو اسٹریٹ لائٹس کے بٹن کاٹتے ہوئے پکڑ لیا۔
گلستانِ جوہر یوسی27 کے چیئرمین احترام الحق نے رات گئے کےالیکٹرک اہلکاروں کو اسٹریٹ لائٹس کے بٹن کاٹتے ہوئے پکڑا۔
احترام الحق کا کہنا تھا کہ لیٹر کے بغیر کے الیکڑک کا عملہ علاقے میں آکر اسٹریٹ لائٹس کیسے کاٹ سکتا ہے؟ کے الیکٹرک پرائیویٹ ادارہ ہے اور سرکاری چیزیں کیسے اتار رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اندھیرے کے باعث ٹریفک حادثات جرائم کے وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
یوسی چیئرمین کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو اگر کوئی لائٹس اتارنی ہے تو پہلے یو سی آفس کے علم بات لائی جائے، یہ لائٹس عوام کے ٹیکس کے پیسوں کی ہے اورکراچی کی مختلف شاہراہوں اور گلیوں میں اسٹریٹ لائٹس بلدیاتی نمائندوں کے جانب سے لگوائی گئی تھیں۔