بھارتی کرکٹر کے ایل راہول اور اہلیہ اتھیا شیٹی کی جنوبی افریقا کے خوبصورت مناظر میں لی گئی تصاویر مداحوں کو بھاگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کے ایل راہول جنوبی افریقا سے ٹیسٹ میچ کھیلنے کےلیے آج کل کیپ ٹاؤن میں موجود ہیں، جہاں سے انہوں نے کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی کی کیپ ٹاؤن میں فرصت کے خوبصورت لمحات پر مبنی تصاویر کو مداحوں اور فالوورز نے خوب پسند کیاہے۔
کے ایل راہول نے 3 تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جن میں سے دو میں خوبصورت مناظر میں وہ اکیلے ہیں، یہ تصاویر اتھیا شیٹی نے عکس بند کی ہیں جبکہ تیسری تصویر میں جوڑے نے ایک دوسرے کی طرف کررکھا ہے جبکہ کیمرا اُن کے عقب سے انہیں اور سمندر کے خوبصورت منظر کو اپنی آنکھ میں قید کررہا ہے۔
کے ایل راہول نے تصویر کے ساتھ کچھ ایموجیز بھی استعمال کیے، اس پر مداحوں نے فوری ردعمل دیا، زیادہ تر نے سرخ دل کا ایموجی شیئر کیا۔
اس سے قبل کے ایل راہول نے 3 جنوری کو کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ میچ سے لطف اندوز ہورہے تھے۔
سوشل میڈیا پر یہ تصاویر انوشکا شرما نے شیئرکیں، اداکارہ نے اس دوران ہلکے رنگ کی شرٹ، کلائی پر گھڑی اور دھوپ کا چشمہ لگا رکھا تھا۔