کے الیکٹرک کو بجلی کی تقسیم کار تمام کمپنیوں سے زیادہ سبسڈی دیے جانےکا انکشاف

کے الیکٹرک کو بجلی کی تقسیم کار تمام کمپنیوں سے زیادہ سبسڈی دیے جانےکا انکشاف


بجلی کی سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کے مقابلے میں کراچی میں بجلی کی تقسیم کار نجی کمپنی کے الیکڑک کو سب سے زیادہ سبسڈی دیے جانےکا انکشاف ہوا ہے۔

سیکرٹری پاور ڈویژن  راشد لنگڑیال نے ڈسکوز  اور کے الیکٹرک کو ملنے والی سبسڈی پربیان میں کہا ہےکہ  حکومت تمام بجلی کمپنیوں کو ملا کر بھی کے الیکٹرک سےکم سبسڈی دے رہی ہے۔

راشدلنگڑیال کے مطابق کے الیکڑک 169 ارب روپے کی سبسڈی لے رہی ہے جب کہ دیگر 7  تقسیم کار کمپنیاں 158 ارب روپے کی وفاقی سبسڈی لے رہی ہیں۔

راشد لنگریال کا کہنا ہےکہ  بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیاں وفاق سے کوئی سبسڈی نہیں لے  رہی ہیں۔

سیکرٹری پاور ڈویژن کے مطابق  وفاق کی جانب سے میپکو کو 43 ارب، گیپکو کو  18 ارب، حیسکو کو 35 ارب روپے، پیسکو کو  18 ارب، ٹیسکو کو  9 ارب، سیپکو کو  13ارب اورکیسکو کو 22 ارب روپے کی سبسڈی مل رہی ہے۔

سیکرٹری پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ  آئیسکو، لیسکو  اور  فیسکو  وفاق سے کوئی سبسڈی نہیں لے رہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں