کیانو ریوز کی فلم ’جان وک چیپٹر 4‘ نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی، اب وہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیلئے تیار ہے۔
23 جون کو جان وک 4 او ٹی ٹی پر ریلیز ہوگی، فلم میں تیز رفتار گاڑیوں کا تعاقب اور شدید دو طرفہ فائرنگ کے کئی سنسنی خیز مناظر ہیں۔
فلم کی عکسبندی دنیا کے کئی دیدہ زیب مقامات پر ہوئی جن میں ٹوکیو کا نیشنل آرٹ سینٹر اور اردن کا وادیٔ رم صحرا شامل ہے۔
فلم کے ہدایتکار چیڈ اسٹاہلسکی ہیں، مرکزی کردار کیانو ریوز نے ادا کیا ہے۔