کیا واقعی کترینہ کیف نے ناک کی سرجری کروائی ہے ؟

کیا واقعی کترینہ کیف نے ناک کی سرجری کروائی ہے ؟


بالی ووڈ باربی ڈول، کترینہ کیف کی تازہ ترین ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اُنہوں نے اپنی ناک کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے۔

اداکارہ کترینہ کیف شوبز انڈسٹری کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، کترینہ کیف نے اپنی اداکارانہ صلاحیتوں اور خوبصورتی کے سبب کروڑوں دلوں میں گھر کیا ہوا ہے۔

کترینہ کیف ناصرف بہترین اداکارہ بلکہ کاروباری شخصیت اور ایک عدد میک اپ برانڈ کی مالک بھی ہے۔

وہ اپنے بیوٹی برانڈ کی اکثر اوقات ہی خود تشہیر کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔

کترینہ کیف کی نئی ویڈیو نے ان کی بدلی ہوئی ناک سے متعلق افواہوں کو جنم دیا ہے۔

حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی ویڈیو اپلوڈ کی ہے جسے دیکھنے کے بعد نیٹیزنز کا ماننا ہے کہ اداکارہ نے اپنے ناک کی کاسمیٹک سرجری کروائی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق  کترینہ کیف کا چہرہ پہلے سے بدلا ہوا نظر آ رہا ہے۔

اسکرین شاٹس
اسکرین شاٹس 

نیٹیزنز کا کترینہ کیف کی اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اداکارہ نے اپنے چہرے خصوصاً ناک کے ساتھ ضرور کوئی چھیڑ چھاڑ کی ہے۔

اس سے متعلق ایک صارف کا اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے  لکھنا ہے کہ ’آپ نے اپنے ہونٹوں اور ناک کو کیا کیا ہے؟

ایک نیٹیزن نے لکھا ہے کہ ’کترینہ کیف پہلے ہی اپنے ہونٹوں کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کر چکی ہے۔‘


اپنا تبصرہ لکھیں