کیا عالیہ بھٹ کو رنبیر کپور کے ساتھ شردھا کپور کی موجودگی پسند نہیں؟

کیا عالیہ بھٹ کو رنبیر کپور کے ساتھ شردھا کپور کی موجودگی پسند نہیں؟


بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے شردھا کپور کے ساتھ اپنی موجودگی پر اپنی اہلیہ عالیہ کا مؤقف سب کے سامنے رکھ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور اور شردھا کپور کی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ کل ریلیز ہو رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران رنبیر کپور سے ان کی اور شردھا کپور کی فلم کو الگ الگ پروموٹ کرنے کی وجہ پوچھی گئی۔

انٹرویو کے دوران رنبیر کپور نے شردھا کپور اور اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ کے حوالے سے بھی گفتگوکی۔

رنبیر کپور نے کہا کہ ’وہ کیوں منع کرے گی، آپ ایسے ہی افواہ اڑا رہے ہیں، ایسا کسی نے نہیں بولا‘۔

بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ ’ آپ تنازع بنا رہے ہو، آج کل میری زندگی میں کوئی تنازع نہیں ہے، آپ افواہیں پھیلا رہے ہو‘۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افواہیں زیر گردش تھیں کہ عالیہ بھٹ اپنے شوہر رنبیر کپور کو شردھا کپور کے ساتھ فلم کی پروموشن سے روک رہی ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی پہلی ایک ساتھ فلم ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں