پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق نے شوہر سے علیحٰدگی کے بعد تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔
حال ہی میں کرن اشفاق نے انسٹاگرام پر ان کے لیے نامناسب کمنٹ کرنے والی خاتون کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور کہا کہ وہ طلاق کے بعد آنے والے ان کمنٹس سے سخت پریشان ہو چکی ہیں اور خدا جانتا ہے کہ وہ کس طرح ان کا سامنا کر رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان تبصروں میں زیادہ تر خواتین ہیں جو ان کے لیے نامناسب کمنٹس کر رہی ہیں۔
تنقید کرنے والی خاتون کے کمنٹ پر کرن اشفاق نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا وہ چاہتی ہیں کہ طلاق کے بعد میں خودکشی کرلوں؟
کرن اشفاق کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں لوگ ایک عورت کو کبھی سکون سے نہیں جینے دیتے، چاہے کچھ بھی ہوجائے، آپ لوگ کیا چاہتے ہیں کہ عورت طلاق کے بعد خودکشی کرلے؟
واضح رہے کہ ماڈل کرن اشفاق اور عمران اشرف نے گزشتہ ماہ 18 اکتوبر میں طلاق کا باضابطہ اعلان کیا، اداکار عمران اشرف نے ماڈل کرن اشفاق سے 2018 میں شادی کی تھی اور اب اس جوڑی کا ایک بیٹا بھی ہے۔