کیا جو بائیڈن پارکنسن میں مبتلا ہیں؟ ڈاکٹر نے بتا دیا

کیا جو بائیڈن پارکنسن میں مبتلا ہیں؟ ڈاکٹر نے بتا دیا


امریکی صدر جو بائیڈن کے ڈاکٹر کیون او کونر نے ان کی ذہنی صحت کے بارے میں بتا دیا۔

جو بائیڈن کے صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبردار ہونے کے چونکا دینے والے فیصلے کے بعد ان کے ڈاکٹر کیون او کونر نے ذہنی صحت کے حوالے سے ان کی حمایت کر دی۔

ڈاکٹر کیون او کونر نے امریکی اخبار ’نیو یارک پوسٹ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’جو بائیڈن کی صحت بالکل ٹھیک ہے‘۔

جس کے بعد صحافی نے سوال کیا کہ’جو بائیڈن کی ذہنی صحت ابھی کیسی ہے؟‘

اس سوال کے جواب میں ڈاکٹر کیون او کونر نے کہا کہ ’جو بائیڈن کی ذہنی صحت بھی بہترین ہے‘۔

ڈاکٹر کیون او کونر کا یہ جواب سن کر صحافی نے سوال کیا کہ ’جو بائیڈن کا کوگنیٹو ٹیسٹ کیوں نہیں کروایا گیا؟‘

جس پر اُنہوں نے جواب دیا کہ’ایسا کوئی ٹیسٹ کروانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی‘۔

اس کے بعد صحافی نے سوال کیا کہ ’جیسا کہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کیا واقعی جو بائیڈن پارکنسن جیسی کسی بیماری میں مبتلا ہیں؟‘

ڈاکٹر کیون او کونر نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ ’نہیں، جو بائیڈن ایسی کسی بیماری میں مبتلا نہیں ہیں‘۔

پارکنسن کیا ہے؟

پارکنسن بنیادی طور پر ایک طویل مدتی اعصابی بیماری ہے جو  جسم کی نقل وحرکت، دماغی صحت، نیند، درد اور دیگر صحت کے مسائل کا باعث بنتی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں