ہیڈنگلے:
بھارتی کپتان ویرات کوہلی کوسنچری بنائے 50 اننگز بیت گئیں۔ویرات کوہلی کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہوگیا جب کہ انھیں سنچری بنائے50 اننگز بیت گئیں، انگلینڈ سے تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی کوہلی 7 رنز بناکر جیمز اینڈرسن کا شکار بن گئے، انگلش پیسر نے کیریئر میں ساتویں بار انھیں پویلین بھیجا۔
ان سے قبل آسٹریلوی اسپنر ناتھن لائن بھی 7 بار کوہلی کو اپنا نشانہ بنا چکے ہیں۔