کوفے کی سیاست سے مدینہ کی ریاست نہیں بن سکتی: لیاقت باغ میں بلاول کا خطاب جاری


بینظیر بھٹو کی بارہویں برسی کے موقع پر  پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسہ کررہی ہے جس سے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری خطاب کررہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا بے نظیر کی شہادت کے بعد راولپنڈی کے لیاقت باغ میں پہلا جلسہ ہے جس میں ملک بھر سے جیالے اور رہنما شریک ہیں۔

راولپنڈی کے لیاقت باغ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تاریخی جلسے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں، 12 سال میں پہلی بار محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی لیاقت باغ میں منائی جارہی ہے، یہی وہ مقام ہے جہاں 2007 میں بینظیر  کو شہید کیا گیا تھا۔

فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

راولپنڈی کی اہم سڑکوں اور لیاقت باغ کے اطراف پیپلز پارٹی کے بینرز اور جھنڈے آویزاں کر دیئے گئے ہیں جب کہ  لیاقت باغ کے اطراف میں پارٹی کیمپس بھی قائم کردیئے گئے ہیں۔

لیاقت باغ کے اطراف میں قائم کردہ پارٹی کیمپس میں پارٹی ترانے سرد موسم میں کارکنان کا خون گرما رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ذوالفقار علی بھٹوکی بیٹی بینظیر بھٹو کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کے بعد دہشت گرد حملے کانشانہ بنایا گیا تھا، دو بار وزیراعظم اور مسلم دنیا کی پہلی خاتون سربراہ حکومت بینظیربھٹو کی شہادت کو 12 برس بیت گئے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں