کورونا کی وجہ سے میکسیکو کا مشہور ساحل ویران، مگر مچھوں نے ڈیرہ جمالیا


کورونا وائرس نے انسانوں کی جان کے ساتھ ساتھ دنیا کی معیشت بھی تباہ کردی ہے اور دنیا بھر کے سیاحتی مقام ویران پڑے ہیں تاہم انسانوں کی عدم موجودگی میں جنگلی جانوروں کو  قدرتی ماحول میں کھل کر جینے کا موقع مل گیا ہے۔

چین سے شروع ہونے والے مہلک وائرس کے اثرات شمالی امریکا تک بھی پہنچ گئے ہیں۔

میکسیکو کی ریاست واخاکا میں سیاحوں کے لیے متعدد بیچ بنائے گئے ہیں جہاں سالہا سال سیاحوں کا رش رہتا ہے لیکن اب کورونا وائرس کے باعث واخاکا کے سیاحتی مقام ویران ہوگئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق ایک دہائی میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ سیاحتی مقام پر مگر مچھ آرام کرتے نظر آئے ہیں۔

یہ ہی نہیں ہوٹل اور ریزورٹس بند ہونے سے چیتے بھی ہوٹل کی لابی میں دندناتے نظر آرہے ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث اٹلی میں بھی سیاحتی مقامات بالکل بند ہیں اور وہاں لاک ڈاؤن جاری ہے، اس کے علاوہ ترکی میں بھی مہلک وائرس کے باعث سیاحتی سرگرمیاں مانند پڑگئی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں