کورونا کا شکاربیٹے کوگاڑی کی ڈکی میں بند کرنے والی خاتون گرفتار

کورونا کا شکاربیٹے کوگاڑی کی ڈکی میں بند کرنے والی خاتون گرفتار


 واشنگٹن: 

امریکا میں کورونا سے متاثربیٹے کوگاڑی کی ڈکی میں بند کرنے والی خاتون ٹیچرکوگرفتارکرلیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں 41 سال کی خاتون ٹیچرسارہ بیم نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اپنے13 سال کے بیٹے کوگاڑی کی ڈکی میں بند کردیا۔

خاتون ٹیچر اپنا کورونا ٹیسٹ کرانے ٹیسٹ سینڑ پہنچیں تو لوگوں نے شورسن کران کے بیٹے کوڈکی سے نکالا۔ سارہ بیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود کوکورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے بیٹے کوکار کی ڈکی میں بند کیا۔

پولیس نے سارہ بیم کوبچے کی جان خطرے میں ڈالنے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں