کورونا وائرس کے باعث ٹوکیو اولمپکس 2020 کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کا انعقاد بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اکتوبر 2020 میں آسٹریلیا میں ہونا ہے تاہم اگر ورلڈ کپ کا انعقاد ملتوی ہوا تو پھر ٹیموں کے شیڈول کے باعث ورلڈ کپ 2 سال بعد ہی ہوسکے گا۔
دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کاٹور پلان بھی ملتوی کردیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کو اپریل میں دنیا کے سفر پر لے کر نکلنا تھا لیکن موجودہ صورتحال کے باعث ٹرافی کے ٹور کو ری شیڈول کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ٹوکیو اولمپکس 2020 بھی کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہوچکا ہے۔
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی، انٹرنیشنل پیرالمپک کمیٹی اور ٹوکیو 2020 آرگنائزنگ کمیٹی نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ اب ٹوکیو اولمپکس 23 جولائی سے 8 اگست 2021 تک ہوں گے۔