کورونا وائرس کی ہولناک داستانوں پر مبنی فلم ‘دی ویکسین وار’ کا ٹیزر جاری

کورونا وائرس کی ہولناک داستانوں پر مبنی فلم ‘دی ویکسین وار’ کا ٹیزر جاری


فلمساز وویک اگنی ہوتری نے نئی فلم ‘دی ویکسین وار’ کا ٹیزر جاری کردیا۔ یہ فلم بھارت میں کورونا وائرس کی کارگزاریوں پر بنائی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بھارت کی پہلی بائیو سائنس فلم ہے۔

دی ویکسین وار میں نانا پاٹیکر، انوپم کھیر اور پلوی جوشی نے مرکزی کردار ادا کیے ہے۔

پلوی کو ایک سائنسدان دکھایا گیا ہے جنہوں نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کی۔

یہ فلم رواں برس 28 ستمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں