نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن اور ان کی کابینہ نے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اپنی تنخواہوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ اور ان کی کابینہ اپنے اگلے چھ ما ہ کے لیے 20 فیصد کم تنخواہ لے گی۔
نیوز کانفرنس نے جسنڈا آرڈرن نے کہا کہ انہیں نیوزی لینڈ کی عوام کا احساس ہےجنہیں کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ابھی تنخواہوں میں کی اور بے روزگاری کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی لیے وہ خود، وزراء اور پبلک سروس چیف ایگزیکٹیو اگلے 6 ماہ کے لیے20 فیصد کم تنخواہ وصول کریں گے۔
جسنڈا آرڈرن نے مزید کہا کہ تنخواہ میں کمی کی وجہ سے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے دوران نیوزی لینڈ کے بروقت اقدامات کی وجہ سے وہاں مہلک وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد کافی کم ہے۔ نیوزی لینڈنے 19 مارچ کو ہی اپنی سرحدیں غیرملکیوں کے لیے بند کر دی تھیں اور ملک میں چار ہفتےکے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔