کورونا وائرس: اسلام آباد ائیر پورٹ پر جدید تھرمل اسکینر نصب


حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات مزید تیز کردیے جس کے تحت اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ کے لیے جدید تھرمل اسکینر نصب کردیا گیا ہے۔

پڑوسی ملک ایران اور افغانستان میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد سے پاکستان نے حفاظتی اقدامات کا آغاز کردیا تھا۔

2 روز  قبل کراچی اور اسلام آباد سے  دو کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد سے حکومت پاکستان نے وائرس سے بچاؤ کے لیے کمر کس لی ہے۔

حفاظتی اقدامات کے تحت تمام غیر ملکی مسافروں کی ائیرپورٹس پر اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد ائیرپورٹ کے انٹرنیشنل ارائیول پر کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے جدید آٹو میٹک تھرمل اسکینر نصب کردیا گیا ہے۔

جدید تھرمل اسکینر خود کار طریقے سے بخار اور فلو کو چیک کرتا ہے، اس سے کم وقت میں زیادہ مسافروں کی اسکیننگ کی جاسکے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں