عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے پیش نظر اسپتالوں میں آکسیجن سسٹم کی دستیابی یقینی بنانے ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
کورونا وائرس سے ہلاکتیں 3 ہزار سے تجاوز کر گئیں
ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 54 ہوگئی
کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کی پہچان کا طریقہ کار
عالمی ادارہ صحت نے اپنی اپیل میں کہا ہےکہ کورونا کےمریضوں کےلیے آکسیجن تھراپی بہت اہم علاج ہے، تمام ملک وائرس کے شدید بیمار مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے بڑی تعداد میں وینٹیلیٹرز ventilators تیار رکھیں۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ وائرس 60 سال سے زیادہ عمر اور ایسے افراد کو زیادہ شکار کرتا ہے جن کی صحت پہلے ہی دیگر بیماریوں کے باعث خراب ہو، وائرس کے شکار مریضوں میں شرح اموات صرف 2 سے 5 فی صد ہے۔
واضح رہے کہ اب تک 60 ملکوں میں کورونا وائرس سے 3 ہزارسے زائد افراد ہلاک اور 88 ہزار متاثر ہوچکے ہیں۔