’کورونا بھی طاہر شاہ کا گانا سن کر مر جائے گا‘


آئی ٹو آئی اور اینجل سے مقبول ہونے والے پاکستانی گلوکار طاہر شاہ نے اپنا نیا گانا ‘فرشتہ’ جاری کر دیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر  میمز کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔

طاہر شاہ نے جب گزشتہ روز ٹوئٹر اکاؤنٹ سے گانا ریلیز ہونے کی اطلاع دی تو صارفین کی جانب سے ان کا نیا گانا سننے کے فوراً بعد ہی ہیش ٹیگ طاہر شاہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

TAHER SHAH

@TaherShahh


“FARISHTA” SONG BY TAHER SHAH
CHILDREN ARE THE ANGELS OF THE EARTHhttps://youtu.be/dSJ7fFAWvWY 

View image on Twitter
1,753 people are talking about this

ناصرف ٹوئٹر بلکہ طاہر شاہ کا گانا ‘فرشتہ’ یوٹیوب کی بھی ویڈیوز میں ٹاپ پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

 گلوکار طاہر شاہ کا نیا گانا ‘فرشتہ’5 منٹ 44 سیکنڈز پر مبنی ہے جس کی ویڈیو گرافکس طرز  پر بنائی گئی ہے جب کہ اس گانےمیں بچوں کو فرشتہ صفت انسان کہا گیا ہے۔

طاہر شاہ کا یہ گانا ان کے 4 سال قبل ریلیز ہونے والے گانے ‘اینجل’ کا اردو ورژن لگ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے طاہر شاہ کے گانے فرشتہ پر طنز و مزاح سے بھرپور میمز شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

‘حکومت کو یہ گانا گلیوں میں چلانا چاہیے تاکہ لوگ اپنے گھروں میں ہی رہیں’

Sadaf Goraya@iamsdugoraya

So after eye to eye 👁 & angel 👼 is back with

Tahir Shah literally spent 4 years translating angel into farishta. WTF 🤦‍♂️
Government needs to play this song on streets…so people can stay in homes..😂😂
2020 couldn’t get more worse…

View image on TwitterView image on Twitter
See Sadaf Goraya’s other Tweets

صدف نامی صارف کہتی ہیں کہ طاہر شاہ کو اس گانے کو انگریزی سے اردو کرنے میں 4 سال لگے ہیں، حکومت کو چاہیے کہ یہ گانا گلیوں میں چلائے تاکہ لوگ اپنے گھروں میں ہی رہیں۔

‘کورونا بھی طاہر شاہ کا گانا سن کر مر جائے گا’

Adnan Rajput@BeczItsRajput

Can we kill Corona with
‘s music ?

Obviously even Corona will die with his music.

See Adnan Rajput’s other Tweets

عدنان نے خود سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا کورونا طاہر شاہ کے گانے سے مر سکتا ہے؟ اس سوال کا جواب بھی خود ہی  دیتے ہوئے عدنان نے کہا کہ ظاہر ہے کورونا طاہر شاہ کے گانے سے مر جائے گا۔

‘طاہر شاہ کا گانا سننے کے بعد معروف سیاست دانوں کے ردِ عمل’

زماں@Delhiite_

Reactions from prominent leaders after watching ‘s Farishta

View image on TwitterView image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter
17 people are talking about this

‘اپنے کانوں کو ڈیٹول سے دھوئیں’

Ahmed@ahmedrzz

Cancer is arrived wash your ears with dettol

View image on Twitter
See Ahmed’s other Tweets

احمد نامی صارف کہتے ہیں کہ کینسر آگیا ہے اپنے کانوں کو ڈیٹول سے دھوئیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں