کوئٹہ: ٹماٹر اور مرغی کی قیمتوں میں اضافہ

کوئٹہ: ٹماٹر اور مرغی کی قیمتوں میں اضافہ


بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ٹماٹر اور مرغی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

کوئٹہ میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 30 روپے کا مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت 180 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 50روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 700 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں تقریباً 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

شہر میں پیاز کی فی کلو قیمت 220 سے 240 روپے برقرار ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں