کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر گودام میں سلنڈر پھٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مغربی بائی پاس پر گودام میں گزشتہ رات ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق اور متعد زخمی ہو گئے تھے۔
گزشتہ روز گودام سے 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئی تھیں جب کہ مزید دو افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کو 6 ہو گئی ہے۔