بھارتی اداکارہ و رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے اپنے نوبیاہتا کزن کو گھر تحفے میں دے دیا۔
شوبز سے باہر نکل کر سیاست میں قدم رکھنے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے حالیہ لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ٹکٹ پر اپنے آبائی علاقے مندی سے کامیابی بھی حاصل کرلی۔
پارلیمنٹ کی مصروفیات سے قبل کنگنا رناوت اس وقت اپنے اہلِ خانہ اور رشتہ داروں کے ہمراہ وقت گزار رہی ہیں۔
تاہم ان سے متعلق یہ اطلاعات ہیں کہ انہوں نے حال ہی میں اپنے کزن ورون رناوت کی شادی میں شرکت کے بعد انہیں چندی گڑھ میں ایک گھر تحفے میں دے دیا۔
اس سلسلے میں کنگنا نے اپنے انسٹاگرام پر متعدد اسکرین شاٹس شیئر کیے، جن میں ورون کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پوسٹس شامل تھیں۔