کرینہ کپور کناڈا فلموں میں ڈیبیو دینے کیلئے تیار

کرینہ کپور کناڈا فلموں میں ڈیبیو دینے کیلئے تیار


بھارتی فلم انڈسٹری کی بیبو، معروف اداکارہ کرینہ کپور نے اب کناڈا فلموں میں بھی قدم جمانے کی ٹھان لی ہے۔

کرینہ کپور کناڈا فلم انڈسٹری میں بلاک بسٹر فلم KGF کے سُپر اسٹار یش کے ہمراہ اپنا ڈیبیو کرتی نظر آئیں گی۔

بھارتی میڈیا ’انڈیا ٹوڈے‘ کی رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور اور اداکار یش فلمساز گیتو موہن داس کی آنے والی نئی فلم ’ٹوکزِک‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ کناڈا فلم ’ٹوکزک‘ میں یش کے مدِ مقابل کردار کے لیے کرینہ کپور سے رابطہ کیا گیا تھا جس کی اُنہوں نے ہامی بھر لی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تاحال اس فلم سے متعلق ڈیل پر بات چیت ہو رہی ہے۔

’انڈیا ٹوڈے‘ کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ کناڈا فلم ’ٹوکزک‘ کے لیے فلمساز کو ایک ایسی ہیروئن کی ضرورت تھی جو پہلے سے ہی فین فالوونگ اور اعلیٰ شہرت رکھتی ہو تاکہ اس پروجیکٹ کو مزید بڑا اور کامیاب بنایا جا سکے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اگر کرینہ کپور اس فلم کو سائن کر لیتی ہیں تو یہ ان کی سُپر اسٹار یش کے ساتھ پہلی فلم اور کناڈا فلموں میں ڈیبیو ہوگا۔

دوسری جانب یش کی جانب سے اپنے انسٹاگرام پر اپنی آنے والی نئی فلم ’ٹوکزِک‘ کا ٹیزر بھی جاری کر دیا گیا ہے جسے صارفین کی بہت تعداد کی جانب سے بے حد پسند اور اس کے لیے پرجوش ہونے کا اظہار کیا گیا ہے۔

اداکار یش نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ گیتو موہن داس کی ہدایت کاری میں بننے والی اُن کی فلم ’ٹوکزک‘  10 اپریل 2025ء کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔


اپنا تبصرہ لکھیں