بالی ووڈ کی صدا بہار خوبرو اداکارہ کرینہ کیور لیجنڈری سپر اسٹار امیتابھ بچن کے قدموں میں گر کر روئی تھی، جس کی وجہ سامنے آگئی۔
قصہ کچھ یوں ہے کہ 80 کی دہائی میں فلم ’پکار‘ کی عکس بندی کے دوران رندھر کپور اپنی 4 سالہ بیٹی کرینہ کپورکو بھی شوٹنگ میں ساتھ لے گئے تھے۔
فلم میں امیتابھ بچن اور رندھر کپور کے درمیان لڑائی کا سین ریکارڈ ہونا تھا جس کے لیے تیاریاں مکمل تھیں۔
جیسے ہی فلم کی شوٹنگ شروع ہوئی تو امیتابھ بچن نے رندھر کپور کو مارنا شروع کر دیا۔ یہ سین اسکرپٹ کے مطابق فلم کا حصہ تھا لیکن کرینہ کپور کم عمری کے باعث اس کو حقیقت سمجھ بیٹھیں کہ امیتابھ بچن ان کے والد کو مار رہے ہیں۔
وہ بھاگ کر امیتابھ بچن کے قدموں میں جا گریں اور زور زور سے رونے لگیں کہ پلیز میرے پاپا کو مت ماریں۔
ان کی معصومیت دیکھ کر سیٹ پر موجود لوگ ہنسنے لگے،امیتابھ بچن نے کرینہ کپور کو اٹھاکر اپنی گود میں بیٹھایا اور پیار کیا۔