کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالر بن گئے

کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالر بن گئے


عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالر بن گئے۔

دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے 5 فٹبالروں میں کرسٹیانو رونالڈو پہلے نمبر پر ہیں۔

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی سالانہ تنخواہ 173 ملین پاؤنڈ ہے، وہ سب سے زیادہ تنخواہ لے کر دنیا پر چھائے ہوئے ہیں۔

برازیل کے فٹبالر نیمار جونیئر
برازیل کے فٹبالر نیمار جونیئر

برازیل کے فٹبالر نیمار جونیئر جو اس وقت گھٹنے کی تکلیف کے باعث گراؤنڈ سے باہر ہیں، دنیا میں سب سے زیادہ کمانے والے فٹبالرز میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

نیمار جونیئر کی سالانہ تنخواہ 86 ملین پاؤنڈ ہے، میسی اور رونالڈو کے بعد وہ دنیا کے تیسرے بہترین فٹبالر ہیں۔

فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما
فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما

دنیا کے تیسرے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما ہیں۔

کریم بینزیما کی سالانہ تنخواہ 85 ملین پاؤنڈ ہے، وہ سعودی عرب کے الاتحاد کلب کی جانب سے کھیلتے ہیں۔

فرانسیسی فٹبالر کلیان ایمباپے
فرانسیسی فٹبالر کلیان ایمباپے

سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر بھی فرانسیسی فٹبالر کلیان ایمباپے کا نام آتا ہے۔

 کلیان ایمباپے کی سالانہ تنخواہ 62 ملین پاؤنڈ ہے تاہم ریئل میڈرڈ میں شامل ہونے کے بعد ان کی تنخواہ میں اضافہ متوقع ہے۔

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے معروف اسٹرائیکر لیونل میسی
ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے معروف اسٹرائیکر لیونل میسی

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے معروف اسٹرائیکر لیونل میسی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آتے ہیں۔

لیونل میسی کی سالانہ تنخواہ 55 ملین پاؤنڈ ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں