کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
شہر کے مختلف علاقوں ملیر، ماڈل کالونی، سعود آباد، نیو کراچی، ائیرپورٹ، لانڈھی، کورنگی، گلستان جوہر، گھارو اور اطراف کے علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے شہر میں شدید گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق سمندر سے زیادہ نمی لینے پر مون سون سسٹم زیادہ مضبوط ہوگیا ہے جو شام تک پورے شہر پر اثر انداز ہوگا۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے 8 جولائی کی صبح تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔