کراچی کنگز کے کیرون پولارڈ چھٹی لے کر بھارت چلے گئے

کراچی کنگز کے کیرون پولارڈ چھٹی لے کر بھارت چلے گئے


کراچی کنگز کے بیٹر کیرون پولارڈ 4 روز کی چھٹی لے کر بھارت چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق کیرون پولارڈ بھارت کے شہر ممبئی گئے ہیں، جہاں وہ امبانی کے بیٹے کی شادی میں شرکت کریں گے۔

کیرون پولارڈ اتوار کو ملتان سلطان کے خلاف میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے، وہ راولپنڈی میں کراچی کنگز کو جوائن کریں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں