کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان نے کراچی پیکج کے معاملے پر وفاقی حکومت کی نیت پر شک کا اظہار کردیا۔
اپنے ایک بیان میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی پیکج کے 1100ارب روپے میں سے 750 ارب روپے سندھ حکومت دے گی لہٰذا اسد عمرنے غلط کہا کہ 62 فیصد حصہ وفاقی حکومت دے گی۔
انہوں نےکہا کہ کراچی سرکلر ریلوے بھی سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، کوئی منفی بات نہیں کرنا چاہتا مگر وفاق کی نیت پر شک ہے۔