کراچی: قرض‌ کا تقاضا کرنے پر قتل کیے جانیوالے نوجوان کا مبینہ قاتل گرفتار


کراچی: سائٹ ایریا میں‌ قرض‌ کا تقاضا کرنے پر نوجوان عمیر کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں‌گزشتہ روز عمیر نامی نوجوان کو قتل کیا گیا تھا جس نے ملزم کو رقم ادھار دے رکھی تھی۔

پولیس نے عمیر کو قتل کرنے والے  ملزم اویس کی گرفتاری کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہےکہ ملزم سے واردات میں‌ استعمال ہونے والا پستول برآمد کرلیا گیا ہے جب کہ مقتول نے ملزم اویس کو 2 لاکھ روپے اُدھار دیے تھے اور مقتول عمیر رقم کا بار بار تقاضا کررہا تھا۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزم نے پولیس کو دیے گئے بیان میں‌ بتایا کہ عمیر کی رقم واپس نہیں‌ دے سکتا تھا اس لیے اس سے جان چھڑانے کے لیے فائرنگ کرکے اسے قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں