کراچی: عائشہ منزل پل پر 2 بھائی ٹرالر کے نیچے آکر جاں بحق


کراچی: عائشہ منزل پل پر ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار  2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔

حادثے کے عینی شاہد فیروز خان نے بتایا کہ وہ ٹرک ڈرائیور ہے اس کی گاڑی پیچھے تھی اس نے دیکھا کہ موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان پہلے پانی کے کین سے لوڈ ٹرالر کے ٹائروں سے ٹکرائے جس کے نتیجے میں ایک نوجوان ٹرالر کے نیچے آکر جاں بحق ہوا جب کہ پیچھے بیٹھا ہوا دوسرا نوجوان ساتھ ہی گزرنے والے واٹر ٹینکر کے نیچے آکر جاں بحق ہوا۔

حادثے کے بعد موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان آیا اور دونوں جاں بحق افراد کو آوازیں دے کر بلایا اور اس کے بعد وہاں سے چلا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار نوجوان تیز رفتاری کر رہے تھے، حادثے کے بعد ٹرالر اور ٹینکر ڈرائیور فرار ہوگئے

پولیس کے مطابق جاں بحق لڑکوں کی شناخت 18 سالہ فواد اور 21 سالہ وہاب کے نام سے ہوئی ہے جو سگے بھائی تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں