کراچی: انگریزی تعلیم دینے والے مدرسے کا ٹیچر طالبعلم کیساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار


کراچی کے علاقے کورنگی میں دینی کے ساتھ انگریزی تعلیم دینے والے مدرسے میں کمسن طالب علم کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں ٹیچر کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ چاچڑ کے مطابق کورنگی میں واقع مدرسے میں زیر تعلیم 6 سالہ بچے کے والد نے رپورٹ درج کرائی کہ کے جی ٹو میں زیر تعلیم ان کے بچے کو مدرسے کے ایک ٹیچر نے بریک کے وقت کلاس روم میں روک لیا۔

یہ بھی پڑھیں
مفتی کفایت پر زیادتی کے ملزم کو پناہ دینے کا الزام
مانسہرہ میں 10 سالہ بچے کیساتھ زیادتی کا مبینہ ملزم گرفتار
نارتھ کراچی میں مدرسے کی چھت گرگئی،9بچے زخمی
متاثرہ بچے کے والد کے مطابق جب تمام بچے کلاس روم سے سے باہر چلے گئے تو ٹیچر متعلقہ نے ان کے بچے سے زبردستی زیادتی کی، ان کا بیٹا روتا ہوا گھر آیا اور اپنے ساتھ پیش آنے والے پورا واقعہ بتایا۔

پولیس کے مطابق والد کی رپورٹ پر ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق متاثرہ بچے کا اسپتال میں طبی معائنہ کرا لیا گیا ہے، ملزم کا بھی طبی معائنہ کرایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بھی مانسہرہ میں ایک مدرسے کے طالبعلم کے ساتھ زیادتی اور تشدد کا واقعہ سامنے آیا تھا جس کے معلم کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں