کترینہ کے امید سے ہونے کی خبر میں کوئی سچائی نہیں، وکی کوشل

کترینہ کے امید سے ہونے کی خبر میں کوئی سچائی نہیں، وکی کوشل


بالی ووڈ اداکار اور کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل نے کہا ہے کہ کترینہ کی امید سے ہونے کی افواہ میں کوئی سچائی نہیں۔ 

36 سالہ وکی کوشل ان دنوں اپنی آئندہ آنے والی فلم ’بیڈ نیوز‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ اس دوران وکی اور انکی اہلیہ کترینہ کیف نے جمعہ کو اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ممبئی میں شادی کی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر کترینہ کی ظاہری کیفیت پر انکے امید سے ہونے کی افواہ نے ایک بار پھر زور پکڑا۔ اس سے قبل وکی کوشل نے ان افواہوں پر کہا کہ اس خبر میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

جب وکی سے 16 جولائی کو کترینہ کی سالگرہ کے حوالے سے پلان پوچھا گیا  اور کہا گیا کہ وہ گڈ نیوز کب دینگے؟

تو انکا کہنا تھا کہ کترینہ کی سالگرہ ایک خصوصی دن ہوتا ہے، پلان یہی ہے کہ کچھ اچھا وقت اکٹھے گزاریں گے کیونکہ کافی وقت سے فلم کی پروموشن چل رہی ہے اور وہ بھی سفر کر رہی ہیں۔ اور جو گڈ نیوز کی آپ نے بات کی ہے وہ جب آئے گی تو شیئر کریں گے، فی الحال صرف افواہ ہے حقیقت کچھ نہیں ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں